سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)”ہم ہیں بنیان المرصوص / فتح کو ایک سال مکمل“کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کا آغاز کمیٹی آفس سے ہوا، ریلی رضا چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت،تحصیلدار محمد ابو سفیان کھچی، چیف آفیسررحمان لطیف نے کی،ریلی میں انتظامی افسران، محکمہ پولیس، ریسکیو 1122، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی کے دوران“پاک فوج زندہ باد ”اور“پاکستان زندہ باد”کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر اپنے ملک اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،ریلی کیلئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے، شرکاء ریلی نے نعرے بازی کی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی،اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ معرکہ حق کے مقصد کو فروغ دیتے ہوئے قومی اتحاد، بھائی چارے اور ذمہ دار شہری ہونے کا کردار مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
“ہم ہیں بنیان المرصوص / فتح کو ایک سال مکمل”کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر اپنے ملک اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،اسسٹنٹ کمشنر کا ریلی میں خطاب









