Home / regional / فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار

فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار

One Welling

فیصل آباد (ٹاپ اردو پوائنٹ) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے کینال روڈ پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور ریش ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کینال روڈ پر خطرناک انداز میں موٹر سائیکلیں چلانے، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ نہ صرف خود ڈرائیور کی زندگی کے لیے خطرناک ہے بلکہ دیگر شہریوں کی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے خطرناک اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی جبکہ ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں کو کھیل کا میدان بنانے سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *