سانگلہ ہل(ٹاپ اردو پوائنٹ)بزمِ مجددیہ نوریہ سانگلہ ہل کے زیرِ اہتمام گزشتہ شب کو مرکزی رضوی جامع مسجد، سانگلہ ہل میں ایک عظیم الشان اور تاریخ ساز “محفلِ نور” کا روح پرور انعقاد کیا گیا۔ بعد از نمازِ عشاء شروع ہونے والی اس نورانی بزم میں علاقہ بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ، معززینِ شہر اور بالخصوص نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کر کے ایمان تازہ کیا۔اس بابرکت اور یادگار محفل کی صدارت مقتدر روحانی شخصیت پیر سید شاہد حسین گردیزی شاہ نے فرمائی، جن کی زیرِ سرپرستی پنڈال کا ماحول اول تا آخر روحانیت کے رنگ میں رنگا رہا۔ اوکاڑہ کی دھرتی سے تشریف لائے نامور خطیبِ اسلام، علامہ اویس مرتضیٰ نوری نے “سیرتِ طیبہ اور عشقِ رسول ﷺ” کے نازک اور اہم موضوع پر بصیرت افروز اور ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص علمی و خطیبانہ انداز میں حاضرین کو سنتِ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے اور دلوں میں محبتِ مصطفیٰ ﷺ کو راسخ کرنے کی تلقین کی۔بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت نچھاور کرنے کے لیے ملک کے مایہ ناز اور مقبولِ عام ثناء خوانِ عظام نے شرکت کی سعادت حاصل کی، جن میں حافظ غلام مصطفےٰ قادری، صغیر احمد نقشبندی، قاری محمد ریاض قادری، سیف الرحمن قادری، مزمل حسین سیفی، علی رضا سلطانی،محمد زین سعید مجددی شامل تھے۔ان سحر انگیز آواز کے مالک نعت خوانوں نے اپنے منفرد اور پر سوز اندازِ پیشکش سے مرکزی رضوی جامع مسجد کے در و دیوار کو وجدانی کیفیت سے سرشار کر دیا۔ پنڈال میں موجود حاضرین عقیدت و محبت سے سرشار ہو کر مسلسل درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔بزمِ مجددیہ نوریہ کے منتظمین نے محفل کے شاندار انعقاد اور کامیابی پر مرکزی رضوی جامع مسجد کی انتظامیہ، تمام معزز مہمانوں، علمائے کرام، ثناء خوانِ عظام اور بالخصوص دور و نزدیک سے آئے ہوئے پروانگانِ ختمِ نبوت و عاشقانِ رسول ﷺ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ محفل کا اختتام بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ دعاؤں، امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکِ پاکستان کی ترقی و سلامتی اور لنگرِ نوری کی وسیع تقسیم کے ساتھ ہوا۔
Home / regional / سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ اہتمام “عظیم الشان محفلِ نور” کا کامیاب انعقاد، عاشقانِ رسول ﷺ کی کثیر شرکت
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ اہتمام “عظیم الشان محفلِ نور” کا کامیاب انعقاد، عاشقانِ رسول ﷺ کی کثیر شرکت
No Comments
October 25, 2026 1:23 pm

Previous Article
Next Article

صدر مملکت آصف علی زرداری غیر ملکی نجی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار








