Home / Politics / پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،مسلم لیگ ن ہالینڈ

پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،مسلم لیگ ن ہالینڈ

Muslim League-N Holland

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا ایک اجلاس سرپرست اعلی پیر سید طاہر اقرار شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین محمد جاوید اقبال کھوکھر، سرپرست محمد خورشید مغل،صدر فیصل منظور،سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے،نائب صدر چوہدری محمد سعی،محمد یونس بٹ،جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان سمیت بڑی تعداد میں مرکزی عہدے داران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیصل منظور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مؤثر سفارتکاری کا لوہا منوایا ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کی بروقت اور حکمتِ عملی پر مبنی سفارتکاری کے نتیجے میں دو ہفتوں کی جنگ بندی ممکن ہوئی، جس نے نہ صرف ممکنہ تباہ کن تصادم کو روکا بلکہ خطے میں امن اور استحکام کی نئی امید بھی پیدا کی، چیئرمین محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار، باوقار اور امن پسند ریاست ہے جو ہمیشہ انسانیت کے تحفظ، عالمی استحکام اور برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کے لیے پیش پیش رہتا ہے،تمام عہدہ داران نے پاکستان کی قیادت کو اس تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عالمی امن، انصاف اور استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پیر سید طاہر اقرار شاہ نے کہا کہ امن کا نوبل انعام وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،نائب وزیراعظم پاکستان وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *