سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ) گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا،پرنسپل حافظ وحید احمد ودیگراساتذہ میں محمد اشرف، ثمر عباس،محمد بلال ارشد، زاہدسلطان وٹو،نویداحمد اور ظفر قیومنے پودے لگائے، شجرکاری مہم میں سماجی رہنما سانول صدیق وائیں،میاں زاہد محمود،محمدنعمان یونس نے بھر پور تعاون کیا اور پودے لگائے،اس موقعہ پر حافظ وحید احمد نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو بہتر بناتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے صحت مند اور صاف فضا کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے،انہوں نے طلبا کو ہدائت کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا
No Comments
April 28, 2026 6:57 pm

Previous Article
Next Article

اپنے حلقہ کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنایا،،غلہ منڈی کو بھی ماڈل بنائینگے،طارق باجوہ
بازاروں کی اکھاڑ بچھاڑ سے متعدد مقامات پر گڑھے پڑ گئے،ڈپٹی کمشنرننکانہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ
Related Posts
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار
October 25, 2026
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ ا ...
October 25, 2026




