سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ سازشی ٹولہ کی کشتی پانی میں ڈوب چکی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ہم نے اپنے حلقہ کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنایا ہے،ماڈل مین بازار، ماڈل سبزی وفروٹ منڈی پنجاب کی نمبر ون منڈی ہے،جلد غلہ منڈی کو بھی پنجاب کی ماڈل منڈی بنائینگے،حلقہ میں میگا پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے،ایکسپریس وے کے منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،وہ باجوہ ہاؤس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر چوہدری شاہد ورک،چوہدری عمران بوبک اور خرم شہزاد سدھو بھی موجود تھے،چوہدری طارق محمود باجوہ نے مزید کہا کہ حلقے کا سازشی ٹولہ شہر کی ترقی کا دشمن ہے مگر کوئی پرواہ نہیں،ہم ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل اپنے حلقہ کے تمام مسائل حل کر دیں گے، چند ماہ کے دوران ریلوے انڈر پاس کو فعال بنا دیا جائے گا، ہمارا صرف ایک ہی شوق ہے کہ ہمارا حلقہ ہر قسم کے مسائل سے نجات حاصل کر لے۔
اپنے حلقہ کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنایا،،غلہ منڈی کو بھی ماڈل بنائینگے،طارق باجوہ
No Comments
April 28, 2026 6:51 pm

Previous Article
Next Article

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت
گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

Related Posts
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار
October 25, 2026
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ ا ...
October 25, 2026




