سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ) شہر کے مشہور حمید نظامی روڈ اور کمیٹی بازار کی اکھاڑ بچھاڑ سے متعدد مقامات پر گڑھے پڑ گئے، جس سے دن بھر گردوغباراڑنے سے شہری نزلہ زکام،آنکھوں کی بیماریوں سمیت سانس کی امراض میں مبتلا ہونے لگے،کمیٹی بازار اور حمید نظامی روڈ کو تین چار ماہ پہلے سیوریج نالے اکھاڑ کر پھر بجلی کی تاروں کی وجہ سے اکھاڑ بچھاڑ کیا گیا، بعد ازاں حمید نظامی روڈ سنٹر سے اکھاڑ کر انتظامیہ خاموش ہو گئی، قریبی رہائشیوں اور دکانداروں نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی بازار میں پانی کا چھڑکاؤ تک نہیں کیا جاتا، جس سے ہمیں سانس کی بیماریوں نے گھیر لیا ہے، حمید نظامی روڈ،کمیٹی بازار کے دکانداروں اور رہائشی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک حمید نظامی روڈ اور کمیٹی بازار میں کام جاری ہے تب تک صبح اور شام کے اوقات میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
Home / regional / بازاروں کی اکھاڑ بچھاڑ سے متعدد مقامات پر گڑھے پڑ گئے،ڈپٹی کمشنرننکانہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ
بازاروں کی اکھاڑ بچھاڑ سے متعدد مقامات پر گڑھے پڑ گئے،ڈپٹی کمشنرننکانہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ
No Comments
April 28, 2026 7:00 pm
Previous Article
Next Article

گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا
آزادیٔ صحافت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، فیک نیوز کا سدباب اور ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Related Posts
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار
October 25, 2026
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ ا ...
October 25, 2026




