سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)انجمن میلاد مصطفےٰ کے زیر انتظام جامعہ فاطمۃ الزہرا للبنات کی28ویں سالانہ چادر فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب رائل پیلس صفدر آباد روڈ پر ہو ئی،جسکی صدارت خاندان اعلیٰ حضرت کے چشم و چراغ،جگر گوشہ شوکت اسلام پیر محمد فرحت حسن رضا خان رضوی نوری آستانہ عالیہ بریلی شریف نے کی، ممتاز مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر محمد محب النبی طاہر اورپیر مفتی غلام مصطفےٰ نوری آف ساہیوال نے خصوصی خطاب کیا،پیر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی نقیب محفل تھے،تقریب میں 260 طالبا ت کی چادر پوشی کی گئی،تقریب میں حاجی محمد امین حبیبی،قاری بلال حبیب،قاری خلیل احمد قادری،حاجی محمد عارف عطاری،خالد محمود بٹ، ڈاکٹر شہباز احمد رضوی،افتخار احمد چٹھہ،محمد شاہد رضوی،محمد آصف سعید مجددی،طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر محمد محب النبی طاہر نے کہا کہ نئی نسل اور خاص طور پر بچیوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ نئی نسل کی تربیت بہتر انداز میں کر کے قوم کا مستقبل محفوظ بنایاجا سکے، اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ دین ہے، اسلام کی روشن تعلیما ت سے قبل خواتین کی حالت ناگفتہ بہ تھی، غلاموں کی طرح خواتین کی خرید و فروخت ہوتی تھی،خواتین کو بزورِ طاقت غلام بنایا جاتا اور بطور انسان ان کے کوئی حقوق نہ تھے،پیغمبر اسلام نے عورت کو سوسائٹی کا باوقار فرد قرار دیا اور خواتین پر تعلیم، روزگار کے دروازے کھولے اور خواتین کو ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے رشتوں کی صورت میں ایک معتبر شناخت دی،خواتین اسلامی حدود میں رہتے ہوئے کاروبار بھی کرسکتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے خواتین کو وراثت میں حصہ دار بنا کر اس کا معاشی تحفظ کیا اور خبردار کیا کہ عورت کو کمزوراور مظلوم نہ سمجھا جائے،اسلام سے پہلے لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کی غیر انسانی رسم عام تھی، خواتین پر تعلیم اور معاش کے دروازے بند تھے،اسلام نے ان تمام ظالمانہ رسومات کو بیک جنبش قلم منسوخ و مسترد کردیا اور عورت کو وہ حقوق عطا کیے جس سے وہ معاشرے میں عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی،مگر خواتین کے حقوق کی آڑ میں دینی تعلیمات سے بے بہرہ خواتین ہماری بچیوں کو گمراہ کرتی ہیں، اسلام خواتین کو حصول تعلیم اور معاشی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے اور حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے، آج کی بچی کل کی ماں ہے جس کے قدموں تلے اللہ تعالیٰ نے جنت رکھ دی ہے اوراس کی گودھ انسان کیلئے پہلی درسگاہ بنایا،پیر مفتی غلام مصطفےٰ نوری نے کہا کہ والدین کی اولاد پر عدم توجہ کے باعث معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہے ہیں،اس لئے والدین کی ذمہ داری بنتی ہے وہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت پر توجہ دیں، مسلمان خواتین اور مرد کیلئے اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے میں نجات ہے، انہوں نے کہا کہ سندفراغت حاصل کرنے والی طالبات علم و عمل کے ذریعے معاشرہ سازی میں کردار ادا کریں،انہوں نے فارغ التحصیل طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ علم کا تقاضا عمل ہے، اس علم کو دوسروں تک پہنچانا، طالبات حقوق اللہ اور حقوق العبادو دیگر حقوق کی پاسداری کیلئے کمر بستہ ہوں،سند فراغت حاصل کرنے والی طالبات اپنے علاقوں میں خواتین میں دینی شعور کی بیداری اور عقائد کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں،ناظم اعلیٰ پیر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ اب تک ادارہ سے3582طالبات مستفید ہو چکی ہیں،15سے زائدمعلمات فریضہ تدریس انجام دے رہی ہیں۔
اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ دین ہے، ڈاکٹر محب النبی طاہر
No Comments
April 21, 2026 12:47 pm

Previous Article
Next Article

پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،مسلم لیگ ن ہالینڈ
وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر

Related Posts
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار
October 25, 2026
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ ا ...
October 25, 2026




