Home / Uncategorized / جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں،اسے روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں حاضری نصیب ہوتی ہے،شفیق ونگڑ

جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں،اسے روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں حاضری نصیب ہوتی ہے،شفیق ونگڑ

Mian Shafiqur Rahman Wangar

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)مرکزی انجمن تاجران تحصیل کے چیئرمین میاں شفیق الرحمن ونگڑ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ان کا استقبال کیا،انہیں گلدستے پیش کئے گئے،اس موقعہ پرمیاں شفیق الرحمن ونگڑ نے کہا کہ روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں اسی کو حاضری نصیب ہوتی ہے،جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں،میں نے اس مقدس مقام پر پہنچ کر جہاں اپنے اعما لو ں کی بہتری کیلئے دعا ئیں کیں وہاں ملک کی سلامتی و ترقی اور استحکام کیلئے بھی دعائیں کیں، انہوں نے کہا کہ حج اورعمرے کی سعادت اللہ تعالیٰ کا بہت بڑاانعام ہے،اس پر فتن دور میں جو لو گ اللہ اور اس کے رسو لؐ کے گھر کی زیادت کیلئے جا تے ہیں وہ قابل رشک ہیں،دنیا میں رو ضہ ر سو لؐ اور اللہ کے گھر کی طر ف سفر سے مقدم اورکو ئی سفر نہیں، کیونکہ یہ روحانی سعادت انسان کی جسمانی اور روحانی کیفیات میں جو دینی تبدیلی پیدا کرتی ہے وہ کائنات کے کسی دوسرے سفر یا سفر کے بعد نصیب نہیں ہوتی، بیت اللہ کا طواف کرنا، روضہ رسول پر حاضری دینا ایک مسلمان کیلئے بہت بڑی سعادت اور خوش نصیبی کی بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *