Home / Politics / عید الفطر کا دن ہمیں اتحاد یکجہتی اور ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے.طارق محمودباجوہ

عید الفطر کا دن ہمیں اتحاد یکجہتی اور ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے.طارق محمودباجوہ

Ch Tariq Mehmood Bajwa Ex MPA

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ عیدالفطر رحمتوں اور برکتوں کا دن ہے، جو رمضان المبارک کی روحانی عظمتوں کے بعد ہمارے لیے خوشی اور مسرت کا پیغام لے کر آتا ہے،عید الفطر کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے، ہمیں چاہئے کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، کمزور اور ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، فلاحی معاشرہ تشکیل دیں،وہ باجوہ ہاؤس میں عید ملنے والے وفود سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سلطان طارق باجوہ، چوہدری افضال احمد کاہلوں اور چوہدری عمران بوبک بھی موجود تھے، چوہدری طارق محمود باجوہ نے مزید کہا کہ عید کے موقعہ پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں، ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں،عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں،عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا ہے، اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *