Home / regional / سانگلہ ہل میں مبینہ پولیس فائرنگ کا واقعہ، نوجوان عباس علی شدید زخمی ہو گیا، اہلخانہ نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

سانگلہ ہل میں مبینہ پولیس فائرنگ کا واقعہ، نوجوان عباس علی شدید زخمی ہو گیا، اہلخانہ نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

Sangla Hill

سانگلہ ہل(ٹاپ اردو پوائنٹ) 12 مارچ 2026 کی رات تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر، عباس علی اپنے کزن عمیر جاوید کے ہمراہ سانگلہ ہل سے گھر واپس جا رہا تھا کہ پہاڑی چوک کے قریب موجود دو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر پیچھے سے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں عباس علی شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

(اہلخانہ)
“ہمارے بچے پر کوئی مقدمہ نہیں تھا، اسے بلاوجہ نشانہ بنایا گیا، ہمیں انصاف دیا جائے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عباس علی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا اور وہ ایک عام شہری ہے واقعے کے بعد اہلخانہ نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *