سانگلاہل (تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)کاہلوں کنگ قبیلہ کے رہنما چوہدری افضال احمد کاہلوں نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا دًرس دیتا ہے،بے شک محنت کش اللہ کے زیادہ قریب ہوتا ہے،غریب مزارعین اور صنعتوں کا پہیہ چالو رکھنے والے کارکن ہمارے نزدیک وہ سرمایہ ہیں جن کی محنت پر صنعتی اور زرعی پیداوار کا دارومدار ہے، مزدور و ں کے عالمی دن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ محنت کش طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگا ہی ہونی چاہئے، اگر آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات ِکار افہام و تفہیم کی بنیاد پر استوار ہوں تو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا عمل بطریق احسن جاری رہ سکتا ہے،چوہدری افضال احمد کاہلو ں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمے اور مزدور کی خوشحالی میں صنعت کار بھی اپنا کردار متحرک طریقے سے ادا کریں تو صنعت کاری کیلئے ساز گار ماحول کا ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ محنت کش اور مزدور کو اس کا حق اور تمام تر بنیادی سہولیات دینا ضروری ہے،آج کا دن منانے کا مقصد یہ عہدکرناہے کہ مزدور کا استحصال نہ ہواور اسے اسکے حقوق دئیے جائیں،اس کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
Home / regional / ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، محنت کش اللہ کے زیادہ قریب ہوتا ہے،افضال احمد کاہلوں
ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، محنت کش اللہ کے زیادہ قریب ہوتا ہے،افضال احمد کاہلوں
No Comments
May 3, 2026 6:41 pm

Previous Article
Next Article

آزادیٔ صحافت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، فیک نیوز کا سدباب اور ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
محنت کشوں کے حقو ق کا تحفظ اسلامی تعلیمات کا بنیادی نکتہ ہے، ارمان ادریس چٹھہ

Related Posts
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار
October 25, 2026
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ ا ...
October 25, 2026




