سانگلاہل (تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)ادارہ تعلیمات ختم نبوۃ انٹرنیشنل اور ورلڈ تحفظ ختم نبوۃ یوتھ فورس کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد گلزار مدینہ مسجد میں ہوئی،جسکی صدارت مہر محمد اسلم ناصر نے کی،جبکہ عظیم مذہبی سکالر ڈاکٹر شاہ حسین مخدوم ثانی سرکار نے خصوصی خطاب کیا،استقبالیہ خطاب مرکزی صدر ورلڈ تحفظ ختم نبوۃ یوتھ فورس مولانا محمد بدیع الزمان بھٹی قادری نے کیا،عاطف ندیم سندھو،محمد نوید انجم ایڈووکیٹ نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے،قاری خالد محمود نے تلاوت،محمد مغیث حنیف نے ترانہ ختم نبوت اور حافظ محسن قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا،کانفرنس میں ورلڈ ختم نبوۃ یوتھ فورس سٹی کے تحصیل صدر محمد زبیر باجوہ،سٹی صدر محمد عرفان شوکت ورک،ڈاکٹر ارشد علی سلطانی،جنرل سیکرٹری محمد شاہد محمود،ڈاکٹر محمد ارشد چشتی،چوہدری محبوب احمد نمبردار،میاں آصف رشید، محمد اشفاق اقبال سمیت مجاہدین ختم نبوت کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر شاہ حسین مخدوم ثانی سرکار نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوۃ کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، مسلمان کٹ مر سکتے ہیں مگر عقائدپر آنچ برداشت نہیں کرسکتے، عقیدہ ختم نبوۃ کے تحفظ کیلئے اسلام کی تاریخ میں پہلی جنگ سیدنا صدیق اکبر کے عہد خلافت میں مسیلمہ کذاب کے خلاف یمامہ کے میدان میں لڑی گئی، جس میں 700حفاظ قرآن سمیت 1200 صحابہ کرام نے اپنی جانوں کو قربان کرکے عقیدہ ختم نبوۃ کا تحفظ کیا،مرکزی صدر ورلڈ ختم نبوۃ یوتھ فورس محمد بدیع الزمان بھٹی قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کیخلاف سازشوں میں قادیانیت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے، قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انشاء اللہ وطن عزیز اور عقیدہ ختم نبوۃ کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے یہی ہمیں تاریخ سکھاتی ہے، عقیدہ ختم نبوۃ کے تحفظ کیلئے پوری دنیا کے مسلمان متحدہیں یہ عقیدہ مسلمان کی جان اوراس پر سارے دین کا مدار ہے،دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر قادیانی اسلام کو نقصان پہچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، اسلام کیخلاف کتب و رسائل شائع کرتے ہیں،جن کیخلاف ہمیں کھل کر جدوجہد کرنا ہوگی، نہیں تو قیامت کے دن تاجدار ختم نبوت کی شفاعت سے محروم رہ جائینگے اور ہمارا ٹھکانہ دوزخ ہوگا، اسلام اور پاکستا ن کیلئے امت مسلمہ کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،انہوں نے کہاکہ برصٖغیر پاک وہند میں جب انگریز نے منظم منصوبہ بندی کے تحت قادیانی ملعون کو مسلمانوں کے عقائد کو مسخ کرنے کیلئے جھوٹا نبی بنا کر پیش کیاتو اس فتنے کی سرکوبی کیلئے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیا ں دیں، انہوں نے کہاکہ قادیانی لابیاں وطن عزیز کے آئین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں عقیدہ ختم نبوت ایمان کی روح ہے اور قانون تحفظ ختم نبوت آئین پاکستان کی روح ہے اس کے خلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔
Home / regional / عقیدہ ختم نبوۃ کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، مر سکتے ہیں مگر عقائدپر آنچ برداشت نہیں کرسکتے،ڈاکٹر شاہ حسین مخدوم ثانی سرکار
عقیدہ ختم نبوۃ کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، مر سکتے ہیں مگر عقائدپر آنچ برداشت نہیں کرسکتے،ڈاکٹر شاہ حسین مخدوم ثانی سرکار
No Comments
May 18, 2026 7:09 pm

Previous Article
Next Article

ایچ ای سی نے ڈوئل، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرامز سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی
صدر مملکت کی اٹلی کی قیادت کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد








