سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محنت کش طبقات کیلئے زند گی ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر سرکاری اداروں اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں کم از کم 45 ہزار مقرر کی جائیں، ہمارا حکومت سے مطا لبہ ہے کہ ملک میں جاگیرداری اور فرسودہ نظام ختم کر کے زرعی اصلاحات کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن اکیڈمک سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے مزید کہاکہ محنت کشوں کے حقو ق کا تحفظ اسلامی تعلیمات کا بنیادی نکتہ ہے، اسلام نے پسینہ خشک ہونے سے قبل مزدور کواجرت ادا کرنے کا حکم دیا ہے، امریکی سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ نظا م نے شگاگو کے احتجاجی نہتے مزدوروں کو لہو میں غرق کیا،اشتراکی نظام نے مزدوروں کو دھوکہ دیا اسی وجہ سے سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کا خون ہی نہیں، ہڈیوں کا رس بھی چوس رہا ہے،چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ نے کہاکہ اسلام مزدوروں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، مزدور کے حقوق کا تحفظ اسلام سے زیادہ کسی مذہب میں نہیں ہے، حکمران ملک میں محنت کشوں کی بے روزگاری غربت اور ضروریات زندگی کی اشیا میں کمر توڑ مہنگائی، غریب بچوں کی تعلیم سے محرومی، کمسن بچوں اور کارکنوں کی جبری مشقت اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور استحصال ختم کریں۔
محنت کشوں کے حقو ق کا تحفظ اسلامی تعلیمات کا بنیادی نکتہ ہے، ارمان ادریس چٹھہ
No Comments
May 3, 2026 6:44 pm

Previous Article
Next Article

ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، محنت کش اللہ کے زیادہ قریب ہوتا ہے،افضال احمد کاہلوں
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں پٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Related Posts
فیصل آباد،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کرنے پر 9 افراد گرفتار
October 25, 2026
سانگلہ ہل کی مرکزی رضوی جامع مسجد میں بزمِ مجددیہ نوریہ کے زیرِ ا ...
October 25, 2026




