Home / regional / پاکستان نے بہترین حکمت عملی اختیار کر کے عالمی امن کو بحال کرنے کی راہ ہموار کی، انتظار علی کندل

پاکستان نے بہترین حکمت عملی اختیار کر کے عالمی امن کو بحال کرنے کی راہ ہموار کی، انتظار علی کندل

Intezar Ali Kundal

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)ایور شائن سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر معروف سماجی و علمی شخصیت انتظار علی کندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیاد ت نے بہترین حکمت عملی اختیار کر کے عالمی امن کی راہ ہموار کی اور دنیا کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی سے خطہ خوشحالی کا باعث بنے گا، انہوں نے کہا کہ جنگ وجدل کسی بھی مسلے کا حل نہیں ہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مسلہ کشمیر کے حوالے سے تین جنگیں ہوئیں لیکن کشمیر ابھی تک آزاد نہیں ہوا،کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے کشمیر کا مسلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے جو کردار ادا کیا پوری دنیا اسے سرا رہی ہے سبز ہلالی پرچم سربلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انشاللہ کشمیر کا مسلہ بھی حل ہو جائے گا کشمیر کا مسلہ جنگ سے نہیں ٹیبل ٹاک سے حل ہو گا انڈیا زیادہ عرصے تک قابض نہیں رہ سکتا دنیا کے حالات بدل چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *