Home / Politics / فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

Syed Asam Munir

راولپنڈی (ٹاپ اردو پوائنٹ) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ (آئی ڈی سی پی سی) کے وزیرلیو ہائی شنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ابھرتی ہوئی علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی اور وقت کے ساتھ آزمائے گئے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مسلسل اعلیٰ سطحی روابط، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور تعاون کے مزید فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی گرانقدر خدمات کو سراہا اور پاک چین دیرینہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید نئی بلندیوں تک لے جانے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *