اسلام آباد (ٹاپ اردو پوائنٹ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس دوران اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات سمیت حالیہ پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے بات چیت میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ نائب وزیر اعظم نے جنگ بندی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Home / Politics / نائب وزیر اعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،امریکا ایران مذاکرات بارے تبادلہ خیال کیا
نائب وزیر اعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،امریکا ایران مذاکرات بارے تبادلہ خیال کیا
No Comments
April 14, 2026 2:58 pm

Previous Article
Next Article

سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کے لیے بہتر ماحول متعارف کرا یا گیا ہے،محمد حنیف عباسی
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے سی ای او مارسس گروپ اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Related Posts
صدر آصف علی زرداری نے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لا ...
November 15, 2026
پاکستان ریلوے نے کراچی میں 364 ایکڑ اراضی سے قبضہ واگزار کرا لیا
November 14, 2026




