Home / regional / ای سی سی ای رومز کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی ضروریات کو پورا کرنا ہے،ڈاکٹر رضوان عباس

ای سی سی ای رومز کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی ضروریات کو پورا کرنا ہے،ڈاکٹر رضوان عباس

Dr. Rizwan Abbas

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر+ٹاپ اردو پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ،سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو، ڈی ای او ایلیمنٹری ننکانہ فیاض احمد اور فوکل پرسن ڈی ای او زنانہ ڈاکٹر اسماء احسان کی ہدائت پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈاکٹر رضوان عباس نسیمی اور عبدالرحمن نے تحصیل بھر ایلیمنٹری اور پرائمری سکولوں کے ہیڈز سے میٹنگ کی اور انہیں ای سی سی ای رومز کی قیام کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا،ڈاکٹر رضوان عباس نے کہا کہ ابتدائی تعلیم وتربیت اور نگہداشت (ECCE) بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، ابتدائی عمر میں دیکھ بھال اور کھیل کے ذریعے بچوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ان کی تحقیقی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرتا ہے، اس لئے ای سی سی ای کی اہمیت روایتی پرائمری کلاسوں میں داخلے کی تیاری سے کہیں زیادہ ہے، اس کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی، جذباتی، لسانی اور جسمانی ضروریات کو پورا کرنا ہے، تاکہ ان کی زندگی کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے،انہوں نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب اس بات کیلئے پرعزم ہے کہ 3 سے 5 سال کی عمر کے تمام بچوں کی تعلیمی، سماجی، جذباتی، اور جسمانی صلاحیتیں پروان چڑھیں،اسی لئے سرکاری سکولوں میں جدید ECCE کلاس رومز قائم کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *