Home / Politics / غزہ جنگ بندی کے سائے میں انسانی المیہ، اسرائیلی حملے، بھوک، بیماریوں اور سرد موسم نے فلسطینی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

غزہ جنگ بندی کے سائے میں انسانی المیہ، اسرائیلی حملے، بھوک، بیماریوں اور سرد موسم نے فلسطینی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

Markazi Chairmin Muttahida Awami Movement

 

اسلام آباد (ٹاپ اردو پوائنٹ) فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے ایک ایسے انسانی المیے کا سامنا کر رہی ہے جس نے انسانی تاریخ کے بدترین بحرانوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اسرائیلی فوجی کارروائیوں، فضائی حملوں، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے، خوراک اور ادویات کی شدید قلت، بے گھر خاندانوں کی مشکلات اور اب موسم سرما کی بارشوں نے فلسطینی عوام کی زندگی کو انتہائی کٹھن بنا دیا ہے۔ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود غزہ میں امن مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا اور نومبر 2026 کے دوران بھی اسرائیلی حملوں، شہری ہلاکتوں اور انسانی بحران کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

غزہ میں اس وقت لاکھوں فلسطینی ایسے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں نہ انہیں محفوظ رہائش میسر ہے، نہ بنیادی طبی سہولیات، نہ صاف پانی اور نہ ہی خوراک کی مستقل فراہمی کی ضمانت۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے، عارضی خیموں اور غیر محفوظ پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے والے خاندانوں کے لیے سردی، بارش اور بیماریوں نے ایک نئی آزمائش کھڑی کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *