تبدیلی سرکار صر ف اپوز یشن کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،اعجاز بھٹی 84

تبدیلی سرکار صر ف اپوز یشن کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،اعجاز بھٹی

سانگلاہل(ٹاپ اردو پوائنٹ تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران قوم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے، نوکریاں دینے کی بجائے بیروز گار کیا گیا،گھر دینے کی بجائے گھر مسمار کئے گئے،مہنگائی نے عوام کو خود کشییوں پر مجبور کردیا،مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا ثبوت ہے، وہ اپنے رابطہ دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر جاوید انور بھٹی،میاں کاشف علی بھٹی اور ملک منور جاوید اعوان بھی موجود تھے، میاں اعجاز حسین بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو ترک کر کے ملکی مفادات اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں، تبدیلی سرکار صر ف اپوز یشن کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، نااہل حکومت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے کسی بھی سطح پرحکمرانوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں اورملک کو منتخب نمائندوں اور اپوزیشن کے بغیر چلانے کی تھیوری کی پریکٹس ہو رہی ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی شخص مطمئن نہیں، عوام کی قسمت سے کھیلنے والے ایکسپوزہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں