106

آلرائونڈ ر عبدالرزاق نے بیٹنگ میں جاوید میانداد ‘بائولنگ میں لیجنڈ عمران خان کو اپنا ڈریم پیئر چن لیا

ماضی کے دو عظیم کرکٹرز کے ساتھ جوڑی بنانا اعزاز کی بات ہوگی، عبدالرزاق

لاہور(ٹاپ اردو پوائنٹ) (اے پی پی ) موہالی ٹیسٹ 2005ء میں بھارت کے خلاف 346 منٹ کریز پر کھڑے رہ کر پاکستان کو یقینی شکست سے بچانے والے آلراؤنڈر عبدالرزاق نے عمران خان کے ہمراہ باؤلنگ کی خواہش کا اظہار کیا ہے’ 46 ٹیسٹ میچوں میں 1946 رنز اور 100 وکٹیں حاصل کرنے والے آلراؤنڈر عبدالرزاق نے میدان میں بیٹنگ کے لیے سابق کپتان جاوید میانداد کو اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا اس ڈیجٹل مہم کے ذریعے اپنے سابقہ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ انداز قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران  بڑے نامی گرامی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں تاہم ان کا خواب تھا کہ وہ عمران خان کے ہمراہ باؤلنگ کرسکیں۔عبدالرزاق نے کہا میں چاہتا تھا کہ گراؤنڈ کے ایک اینڈ سے میں اور دوسرے اینڈ سے عمران خان باؤلنگ کررہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ میں جاوید میانداد کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا خواب سجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے یہ دو عظیم کرکٹرز پاکستان کے لیجنڈز تھے جن کے ساتھ جوڑی بنانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعے مداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باؤلرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں