کارکنوں کی مشاورت سے جو فیصلہ کیا اس پر ہمیشہ قائم رہا، آئندہ بھی کارکنوں کی مشاورت ہی مقدم ہو گی،طارق باجوہ 115

کارکنوں کی مشاورت سے جو فیصلہ کیا اس پر ہمیشہ قائم رہا، آئندہ بھی کارکنوں کی مشاورت ہی مقدم ہو گی،طارق باجوہ

سانگلاہل(ٹاپ اردو پوائنٹ تحصیل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ میں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ آئندہ کروں گا، میں نے کارکنوں کی مشاورت سے جو فیصلہ کیا اس پر ہمیشہ قائم رہا، آئندہ بھی کارکنوں کی مشاورت ہی مقدم ہو گی،عوام کے حقوق کا تحفظ اور خدمت کرنا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں، خدمت کا جذبہ مجھے وراثت میں ملا ہے،میرے دروازے خدمت کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں لوگ ہمارا ساتھ دیں گے، لوگ ہمیں کبھی کسی موقع پر اپنے سے پیچھے نہیں پائیں گے،وہ باجوہ ہاؤس میں وفود سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر ضلع کونسل ننکانہ صاحب کے سابق چیئرمین محمد طاہر ملک، چوہد ری عمران بوبک اور محمد اشرف رحمانی بھی موجود تھے،چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ میں نے عوام سے ترقی و خوشحالی لانے کے جو وعدے کئے تھے،انہیں عوامی توقعات سے بڑھ کر نبھایا، تعلیمی ادا ر و ں کی اپ گریڈیشن اور نئی عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کرائے،دیہاتوں میں سڑکو ں کے جھال بچھا دئیے گئے ہیں، اسٹیڈیمز تعمیر کئے گئے ہیں، گلیاں پی سی سی کرائی گئی ہیں،جن پر اربوں روپے لاگت آئی ہے، میرے حلقہ میں کوئی ایسا گاؤں نہیں جس میں ترقیاتی کام نہ کروائے گئے ہوں،میرے بعد آنے والوں نے ایک سال میں کچھ نہیں کیا،ا انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیو ں اور کارکنوں کا کوئی ثانی نہیں،کارکنوں نے کبھی مایوس نہیں کیا،میں نے اپنے کارکنوں کی قدر کی اور کارکنوں نے مجھے ہر میدان میں کامیابی دلائی،جس کیلئے میں حلقہ کے عوام کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے، جس طرح عوام نے بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن میں میرا بھر پور ساتھ دیا، میں ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کے عوام کا مشکو ر ہوں جنہوں نے مجھے2بار رکن اسمبلی منتخب کیا،میں اپنے صوبائی حلقہ کو سنوار نے میں سرخرو ہوا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں