Chaudhry Mutasif Ali Sindhu 37

تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اجاگر کیا،متصف سندھو

اقتصادی گروتھ کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن بوکھلا کر منفی بیانات دے رہی ہے،کوآرڈی نیٹر وزارت انسانی حقوق

سانگلاہل(ٹاپ اردو پوائنٹ تحصیل رپورٹر)وزارت انسانی حقوق کے کوآرڈی نیٹر پنجاب چوہدری متصف علی سندھو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اجاگر کیا،ہمسایوں میں جب تک امن نہیں ہوگا وہ ملک ترقی نہیں کرسکے گا،پاکستان افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان ہمیشہ نیوٹرل امپائر پر یقین رکھتے ہیں، تحریک انصاف میرٹ کا نام ہے،وہ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر میاں قیصر ندیم بھی موجود تھے،چوہدری متصف علی سندھو نے مزید کہا کہ غریب صحت انصاف کارڈ سے بہترین سہولت لے سکے گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا،جہاں پہلے ہسپتال نہیں تھے وہاں ہسپتال بننے جا رہے ہیں،پہلی سے پانچویں تک ایک تعلیمی نصاب ہونے جا رہا ہے جو نئی نسل آ رہی ہے وہ ایک سوچ رکھے گی ایک ہی نصاب پڑھے گی،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو پچاس سال بعد تین ڈیم بنانے جا رہی ہے،ہمارے دور میں جو ڈیم بننے جا رہے ہیں اس سے مسائل حل ہو جائیں گے، اقتصادی گروتھ کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن بوکھلا کر منفی بیانات دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں