Federal Minister for Kashmir and Gilgit-Baltistan Ali Amin Khan Gandapur 108

 وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو انتخابی جلسے میں جوتا مارنے کی کوشش

باغ ( ٹاپ اردو پوائنٹ ) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے کے دوران ایک مقامی نوجوان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کی جانب جوتا اچھال دیا لیکن وہ بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش میں ناکام رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ علی امین گنڈا پور باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کی تقریر کے دوران مقامی نوجوان نے ان کی جانب اپنا جوتا اچھال دیا لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ یہ جوتا انھیں نہیں لگا۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تاہم علی امین گنڈا پور نے پولیس سے کہا کہ ان نوجوانوں کو کسی نے پیسے دےکر یہ کام کروایا ہے، انھیں چھوڑ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں