Dr. Firdous Ashiq Awan 49

فضل الرحمان اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں: فردوس عاشق اعوان

لاہور (ٹاپ اردو پوائنٹ) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں، جھوٹ اور گمراہی پھیلانے میں فضل الرحمان جعلی راجکماری، کنیزوں اور چیلوں کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں,معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان منافقت کی علامت ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا کردار پوری دنیا نے تسلیم کیا، جعلی مولانا اپنی ہی خماری میں مست ہیں,فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر، فلسطین کو اجاگر کیا، جس انداز سے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اجاگر کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بطور چئیرمین کشمیر کمیٹی فضل الرحمان لاکھوں کی لسی پی کر گہری نیند سوئے رہے، پاکستان کی خارجہ محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر واویلا مولانا کی منفی سیاست کا آئینہ دار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں