141

رمضان المقدس فضائل و اعمال(قسط نمبر 8)

عبادات لیلۃ القدر

            اے مؤمن!  اس رات چند رکعت نماز نفل اداکیجئے،کہ اس کا ثواب زیادہ ہے۔ 

            ۱۔  جو کوئی (مسلمان)ستائیسویں رمضان المبارک،شب قدر میں نماز کی نیت سے غسل کرے،تو بایاں قدم دھونے سے قبل اس کی مغفرت ہوجائے گی۔   

            ۲۔  رسول نے فرمایا،اس رات  ستائیسویں رمضان المبارک کو  چار رکعت نماز نفل ادا کرے،ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ،  سورۃ القدر ایک بار اور  سورۃ اخلاص ستائیس ۷۲بار پڑھے وہ گناہوں سے ایسا باہر آگیاجیسے ابھی ماں سے پیدا ہوا ہے،اور اس میں ہر آیت کی تلاوت

پر جنت میں ایک محل تعمیر ہوگا،  جس کی لمبائی تیس سال کی راہ،  اور اس کی وسعت(چوڑائی)ایک سال کی راہ ہوگی،اور وہ روز قیامت عرش کے سائے میں ہوگا۔

            ۳۔  اور فرمایاجو کوئی  ستائیسویں رمضان المبارک کو  سو رکعت نفل ادا کرے گااور ہر رکعت میں  سورۃ فاتحہ کے بعد  سورہ القدر تین بار اور  سورۃ اخلاص دس بار پڑھے،   ہر رکعت کی ادائی پرایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا، اس کی  حاجت پوری ہوگی، اور اس کی  قبر پُر نور ہوگی،

اور قیامت کے روز عرش کے سائے کے نیچے ہوگا۔  اس کو فرشتہ عرش کے نیچے سے ندا دے گا،اے اللہ کے دوست!  اپنا کار عبادت پورا کر لے،اللہ تعالیٰ نے تجھے بخش دیا۔                  

            ۴۔  جو کوئی ستائیسویں رمضان المبارک کو دو رکعت نفل ادا کرے،ہر رکعت میں سورۃ

فاتحہ کے بعد سورۃ القدر ایک بار اور سورۃ اخلاص تین بار پڑھے للہ تعالیٰ اسے شب قدر کا ثواب عطا فرمائے گا،اس کے روزے قبول فرمائے گا۔اور اس کووہ عطا کرے گا،جو عطا کیا،حضرت ادریس،

حضرت شعیب حضرت یونس اور حضرت داوٗد علیہم السلام کو اور ہر آیت پر جنت میں ایک شہر پائے گا    

            ۵۔  جو کوئی ستائیس رمضان المبارک کو  سحر یا تہجد کے وقت چار رکعت نفل ادا کرے،

ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ القدر تین باراور سورۃ اخلاص  پچاس بار پڑھے، سلام کے بعد سجدہ کرے اور اکتالیس بار پڑھے،  سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  وَاللّٰہُ اَ کْبَرْ  پھر دعا کرے،اللہ تعالیٰ سے جوبھی(جائز)  مراد چاہے گا،حاصل ہو گی، دنیا سے با ایمان رخصت ہوگا،اس کی بخشش ہوجائے گی،اور آسانی سے جنت میں داخل ہوگا، 

۶۔ فرمایا،جوکوئی ستائیسویں رمضان کو سورۃالقدر سات بار پڑھے، وہ شب قدر کا ثواب پالے گا۔                ۷۔  فرمایا،جو کوئی ستائیسویں رمضان کوسورۃ اخلاص سوبار پڑھے،  درمیان میں کسی سے کلام نہ کرے،وہ دو حج کا ثواب پائے گا،اس کے نامہئ اعمال میں ثبت ہو جائے گا۔  

            ۸۔  اس رات کو کثرت سے یہ دعا پڑھے۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ یَا عَفُوُّ یَا عَفُوُّ۔

            ترجمہ۔  اے اللہ تعالیٰ!  تو معاف کرنے والا ہے، مجھے معاف فرمادے،اے معاف

کرنے والے، اے معاف کرنے والے۔

                    سانگلہ ہل       حررہ۔  محمد خلیل  مجددی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں