a-ghost-story 388

سانگلاہل کےمحلہ احمد آباد میں عورتوں کے کپڑے اور بال کاٹنے کے پر اسرار واقعات دوسرے محلوں میں بھی پھیلنا شروع ہو گئے

اقبال پورہ میں لڑکی کے کپڑے کاٹنے کے واقعہ کے بعد پرانا چہور میں بھی گھر کی چھت پر لڑکی کے بال کاٹ دئیے گئے

پر اسرار واقعات پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور واقعات پولیس کیلئے دردسر،محلہ احمد آباد سے متعدد لوگ نکل مکانی کر گئے

سانگلاہل(ٹاپ اردو پوائنٹ تحصیل رپورٹر)مقامی محلہ احمد آباد میں عورتوں کے کپڑے اور بال کاٹنے کے پر اسرار واقعات دوسرے محلوں میں بھی پھیل گئے،محلہ اقبال پورہ میں لڑکی کے کپڑے کاٹنے کے واقعہ کے بعد شہر کے بارونق محلہ پرانا چہور میں بھی دوپہر ایک بجے گھر کی چھت پر بال کاٹ دئیے گئے،پر اسرار واقعات پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور واقعات پولیس کیلئے درد سر بن گئے،محلہ احمد آباد سے متعدد لوگ نکل مکانی کر گئے اورکئی لوگ اپنے بیوی بچوں کو رشتہ داروں کے ہاں چھوڑ آئے،خواتین اور بچے گھروں میں بھی خوف محسوس کرنے لگے،واضح رہے کہ 20 روز سے عورتوں کے کپڑے اور بال کاٹنے کے واقعات ہورے ہیں،جن میں برقعہ پوش نوجوان خواتین کے کپڑے اور بال کاٹ کر فرار ہوجاتا ہے، پُراسرار نوجوان کو پکڑنے کیلئے اہل محلہ سرگرم ہیں اور راتیں جاگ کر گذار رہے ہیں،مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، محلہ احمد آباد کے بعد اقبالپورہ اور محلہ پرانا چہور میں واقعات سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،خواتین اور بچے چھتوں پر چڑھنے سے ڈرنے لگے،شہریوں کا کہنا ہے کہ جنات ہیں یاانسان ہیں،ہمیں کچھ معلوم نہیں وہ کیا چیز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں