Shahkot police station 284

فیس بک پر پوسٹ لگانے پر پی ٹی آئی ایم پی اے شاہکوٹ کے پولیس کانسٹیبل تیمور احمد بھٹی گھر کی دہلیز پر اندھا دھند فائرنگ

میاں محمد عاطف ایم پی اے کے خلاف شاہکوٹ پولیس نے تیمور احمد بھٹی کانسٹیبل (مضروب) کے والد منظور احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا،

سانگلا ہل(ٹاپ اردو پوائنٹ)سانگلا ہل پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حلقہ 132شاہکوٹ کے ایم پی اے میاں محمد عاطف کے خلاف فیس بک پر پوسٹ لگانے کی رنجش،شاہکوٹ کے پولیس کانسٹیبل تیمور احمد بھٹی گھر کی دہلیز پر اندھا دھند فائرنگ،تیمور بھٹی کانسٹیبل شدید زخمی،میاں محمد عاطف ایم پی اے شاہکوٹ،عثمان عرف شانی، عدیل سرور، محمد عمران سنٹری انسپکٹر اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار، میاں محمد عاطف ایم پی اے کی گرفتاری کے لئے صوبائی اسمبلی پنجاب سے رابطہ،یہ مقدمہ شاہکوٹ پولیس نے تیمور احمد بھٹی کانسٹیبل (مضروب) کے والد منظور احمد کی مدعیت پر درج کیاگیا،پولیس ایف آئی آر میں میاں محمد عاطف ایم پی اے اور عمران سنٹری انسپکٹر کا ایماء ظاہرکیا گیاہے ان کے خلاف زیرِ دفعہ 109مقدمہ درج کیاگیاہے جب کہ دیگر ملزمان کی طرف سے فائرنگ ظاہر کی گئی ہے،میاں محمد عاطف ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر عوام کا احتجاج،مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق شاہکوٹ کے نواحی گاؤں چک 84کے رہائشی منظور احمد بھٹی کا بیٹا تیمور بھٹی ننکانہ صاحب پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا منظور احمد بھٹی کے مطابق ا س کے بیٹے تیمور احمد بھٹی کانسٹیبل کا میاں محمد عاطف ایم پی اے نے ننکانہ صاحب تھانہ مانگٹاوالہ میں تبادلہ کروادیا اس پر تیمور احمد بھٹی کانسٹیبل نے میاں محمد عاطف ایم پی کے خلاف فیس بک پر ایک پوسٹ لگا دی جس پر میاں محمد عاطف ایم پی اے نے بہت برامنایا اور اسی رنجش میں میاں محمد عاطف ایم پی اے اور عمران سنٹری انسپکٹر کے ایماء پر پانچ ملزمان،عثمان عرف شانی،عدیل وغیرہ نے تیمور احمد کانسٹیبل کو آج رات 17جون ڈیوٹی سے واپسی پر گھرکے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گرپڑا فائرنگ کی آواز سن کر نزدیکی لوگ جمع ہوگئے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے راہِ فرار اختیارکرگئے،اور ملزمان نے فلمی انداز میں للکارے مارتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کو میاں محمد عاطف ایم پی اے کے خلاف پوسٹ چڑھانے پر ٹریلر دیا گیاہے اور کسی وقت پوری فلم بھی دکھائی جاسکتی ہے،اس واقعہ کی اطلاع پر شاہکوٹ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مضروب کانسٹیبل تیمور بھٹی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا اور شاہکوٹ پولیس نے تیمور احمد کے والد منظور احمد بھٹی کے بیان پر میاں محمد عاطف ایم پی اے عمران سنٹری انسپکٹر وغیرہ سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا،تیمور احمد بھٹی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت پر فیصل آباد ہسپتال بھیج دیاگیا ہے اور پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ادھر میاں محمد عاطف ایم پی اے کے خلاف مقد مہ درج ہونے اور دیگر تین ملزمان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیاہے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ کو خارج کیاجائے۔اس واقعہ پر ڈی ایس پی سانگلاہل شبیر احمد اعوان بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس واقعہ کی پوری دیانت داری سے تفتیش کرنے کے بعد اصل ملزمان کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں