217

بھری ہوئی بھنڈیاں بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

 اجزاء

1 بھنڈیاں ایک کلو

2 نمک حسب ذائقہ ۔

3 سونف ایک کھانے کے چمچ ۔

4 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ۔

5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ۔

6 ثابت لال مرچیں چھ سے آٹھ عدد۔

7 املی کا گاڑھا رس آدھی پیالی ۔

8 کوکنگ آئل آدھی پیالی ۔

تیار کرنے کی ترکیب

1بھنڈیوں کو دھو کر لمبائی میں چیرا لگا لیں ،سونف ،دھنیا ،زیرہ اور لا ل مرچوں کے توے پر بھون کر پیس لیں

2 پھر نمک اور املی کا رس شامل کر دیں ۔یہ مصالحہ بھنڈیوں میں بھر دیں دس سے پندرہ منٹ کےلئے فریج میں رکھ دیں

3کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں پہلے بھنڈیوں کو دو سے تین منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں

4 اور پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں

5اور چولہے سے اتار لیں ۔ٹپ بھنڈیوں کو لیس سے بچانے کےلئے کاٹنے سے پہلے دھو کر خشک کر لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں