196

سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

اجزاء

1 پالک 200گرام

2 آلو دو عدد درمیانے

3 گاجر ایک عدد

4 مٹر ایک پیالی

5 سیم کی پھلی دس سے بارہ عدد

6 نمک حسب ذائقہ

7 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

8 پیاز دو عدد درمیانی

9 ٹماٹر دو عدد درمیانے

10 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

11 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک چائے کا چمچ

12 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

13 انار دانہ ایک چائے کا چمچ

14 انڈے دو عدد

15 مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ

16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

1پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ،ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔

2مٹر،گاجر اور سیم کی پھلی(باریک کٹی ہوئی)کو ہلکا سا ابال کر کچل لیں ۔آلوؤں کو بھی ابال کر کچل لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کرلیں، انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر ایک منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔

3تمام سبزیوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،ادرک لہسن ،لال مرچ ،دھنیا زیرہ ،پسا ہوا انار دانہ ،فرائی کی ہوئی پیاز،انڈے اور مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

4اس مکسچر کے کباب بنا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں ،پھر اسے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں