195

ویجی ٹیبل اسٹو بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

1 پھول گوبھی ایک عدد چھوٹی

2 سیم کی پھلی آٹھ سے دس عدد

3 آلو ایک عدد

4 مٹر آدھی پیالی

5 گاجر دو عدد

6 شملہ مرچ دوعدد

7 بند گوبھی کٹی ہوئی آدھی پیالی

8 ہری پیاز کٹی ہوئی آدھی پیالی

9 نمک حسب ذائقہ

10 لہسن باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ

11 پیاز دو عدد

12 چینی ایک کھانے کا چمچ

13 لال مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ

14 کیچپ دوکھانے کے چمچ

15 سرکہ ایک کھانے کا چمچ

16 ثابت لال مرچ چار سے چھ عدد

17 ثابت دھنیا اور زیرہ کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

18 کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

1پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کرلیں،پھلی،آلو،گاجر اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔

2تمام سبزیوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لیں پھر ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں لہسن اور لال مرچیں ڈال کر سنہری فرائی کرلیں۔

3پھر اس میں سبزیاں ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں۔ان سبزیوں میں سرکہ،کیچپ،چینی،کٹا ہوا ثابت دھنیا اور زیرہ،نمک،کٹی مرچیں ڈالیں۔

4آدھی پیالی پانی ڈال کر مکس کریں اور پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں