216

چکن پنیر چمن بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

اجزاء

1 چکن آدھا کلو

2 کاٹج چیز ایک پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا

5 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد

6 پیاز دو عدد

7 شملہ مرچ ایک عدد درمیانی

8 پسی ہوئی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ

9 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

10 دہی آدھی پیالی

11 فریش کریم آدھی پیالی

12 دودھ ایک پیالی

13 کارن فلار حسب ضرورت

14 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

1چکن کی چوکور بوٹیوں کو دھو کر خشک کرلیں ،ادرک کے ٹکڑے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔

2دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں نمک، ہری مرچ، کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ دہی ملائیں اور اس مکسچر سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔

3ایک پیاز اور شملہ مرچ(مختلف رنگوں کی) کی لمبائی میں سلائسز کاٹ کر مارجرین یا مکھن میں ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اسی پین میں پیاز اور لہسن کو ہلکا سنہری فرائی کرکے بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔

4کاٹج چیز کے چوکور ٹکڑے کرکے اس پر نمک ،کالی مرچ اور کارن فلار چھڑک کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔

5میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں ،پھر اس میں دودھ شامل کرکے آٹھ سے دس منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں ۔پیاز کا مکسچر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔

6پھر فرائی کی ہوئی پیاز اور شملہ مرچ ڈالیں ۔دہی اور کریم کو ملا کر اس میں شامل کریں اور آخر میں کاٹج چیز ڈال کر باریک کٹی ہوئی ادرک چھڑکیں اور دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں