240

مٹن سری پائے کا کٹوا بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

 اجزاء

1 بکرے کے پائے چار عدد

2 بکرے کی سری ایک عدد

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانے

6 ٹماٹر تین عدد درمیانے

7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

8 ہلدی ایک چائے کا چمچ

9 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ

10 سادہ آٹا دو کھانے کے چمچ

11 ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد

12 ہرادھنیا حسب پسند

13 کوکنگ آئل ایک پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

1پائے اور سری کو اچھی طرح صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔

2مٹی کی ہانڈی کو ہلکی آنچ پر گرم کرکے اس میں کوکنگ آئل ڈالیں ،پھر اس میں گرم مصالحہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، لال مرچ، ہلدی اور تین سے چار ہری مرچیں ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں۔

3پھر اس میں سری پائے ڈال کر ملائیں اور دو سے تین پیالی گرم پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

4جب پانی خشک ہونے پر آجائے اور سری پائے ادھ گلے ہو جائے تو اسے اچھی طرح بھونیں اور آدھی پیالی پانی میں آٹا گھول کر ملائیں۔

5آخر میں اس میں تین سے چار پیالی پانی اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تمام چیزیں اچھی طرح گل جائے اور گریوی حسب پسند گاڑھی ہو جائے ۔باریک کٹا ہوا ہرادھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں