175

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بدبختی کے متعلق فرمایا :

بدبخت ہمیشہ حکمت و عظمت کی باتوں سے بدکتے ہیں

وہ شخص بڑا بد نصیب ہے جس کو کمینوں یاب بخیلوں   کی طرف سے حاجت ہو

بدنیتی بہت بڑی بلا ہے اور فسادنیت سراسر بدبختی اور شقاوت ہے

مال حرام جمع کرنا نہایت شقاوت و بدبختی کا نشان ہے

تمام لوگوں میں سے سب سے زیادہ بدبخت وہ شخص ہے جو اپنے دین کو دنیا کے بدلے میں بیچ دے

جو شخص اللہ تعالی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے وہ اسے سب بھلائیوں سے محروم کر دیتا ہے

فضول  شکوک اپنے  اپنے یقین کو خراب کرنا بدبختی کی دلیل ہے

 بدبختی یہ  ہے کہ انسان دنیا کا عاشق بن جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں