Home / Politics / شہباز حکومت نے ہر شعبے کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا، پیٹرول، مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا گیا، چیئرمین متحدہ عوامی موومنٹ

شہباز حکومت نے ہر شعبے کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا، پیٹرول، مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا گیا، چیئرمین متحدہ عوامی موومنٹ

Markazi Chairmin Muttahida Awami Movement

اسلام آباد/کراچی(ٹاپ اردو پوائنٹ)متحدہ عوامی موومنٹ کے بانی و چیئرمین صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے پیٹرولیم لیوی، جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ فیصلوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے، جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھانے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ ہوائی سفر، اشیائے خورونوش، کاروبار اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ اس کا براہِ راست بوجھ عام شہری، مزدور، کسان، سرکاری ملازمین اور متوسط طبقے کو برداشت کرنا پڑے گا۔صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا کہ حکومت کے یہ فیصلے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید مالی دباؤ ڈالنے کے مترادف ہیں۔ مہنگائی پہلے ہی عوام کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کر چکی ہے، جبکہ نئے اضافے لاکھوں خاندانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی اور حالیہ قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے، عوام کو ریلیف فراہم کرے اور ایسی معاشی پالیسیاں اختیار کرے جو مہنگائی میں کمی، روزگار کے فروغ اور عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا کہ عوام مزید معاشی بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی مشکلات کو ترجیح دے، غیر ضروری مالی دباؤ کم کرے اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے جن سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *