اسلام آباد/کراچی(ٹاپ اردو پوائنٹ)متحدہ عوامی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن “شعبان” میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 3 خوارج ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 105 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے آخری عنصر کے خاتمے تک یہ کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہنی چاہئیں۔صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ وطن کے دفاع، امن اور استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے سیکیورٹی اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کا کردار عالمی سطح پر بے نقاب کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق بھارت مختلف ذرائع سے پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی کو فروغ دے کر ملک کو سیاسی، معاشی اور داخلی طور پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس کے تمام مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکسو ہے، جبکہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں اور مالی معاونین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور پاکستان کے امن سے کھیلنے والے ہر دشمن کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔آخر میں صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے عناصر کا مؤثر نوٹس لیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کریں، اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
Home / Politics / سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “شعبان” میں مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک پہنچ گئی، دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں، چیئرمین متحدہ عوامی موومنٹ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “شعبان” میں مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک پہنچ گئی، دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں، چیئرمین متحدہ عوامی موومنٹ
No Comments
July 12, 2026 6:05 pm

Previous Article
Next Article

ڈیمز کی تعمیر قومی ضرورت، نمائشی منصوبوں پر وسائل خرچ کرنے کے بجائے آبی تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے، مرکزی چیئرمین متحدہ عوامی موومنٹ
شہباز حکومت نے ہر شعبے کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا، پیٹرول، مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا گیا، چیئرمین متحدہ عوامی موومنٹ

Related Posts
صدر آصف علی زرداری نے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لا ...
November 15, 2026
پاکستان ریلوے نے کراچی میں 364 ایکڑ اراضی سے قبضہ واگزار کرا لیا
November 14, 2026




