اسلام آباد (ٹاپ اردو پوائنٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت کی اٹلی کی قیادت کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
No Comments
June 2, 2026 12:09 pm

Previous Article
Next Article

عقیدہ ختم نبوۃ کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، مر سکتے ہیں مگر عقائدپر آنچ برداشت نہیں کرسکتے،ڈاکٹر شاہ حسین مخدوم ثانی سرکار
وزیر اعظم شہباز شریف کا کراچی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Related Posts
صدر آصف علی زرداری نے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لا ...
November 15, 2026
پاکستان ریلوے نے کراچی میں 364 ایکڑ اراضی سے قبضہ واگزار کرا لیا
November 14, 2026




