اسلام آباد (ٹاپ اردو پوائنٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششیں بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیئرمین یوتھ پروگرام نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششوں میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں، انہیں ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہم نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔
Home / Politics / وزیر اعظم شہباز شریف کی یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے ،نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوششیں بڑھانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف کی یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے ،نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوششیں بڑھانے کی ہدایت
No Comments
April 7, 2026 12:46 pm

Previous Article
Next Article

ای سی سی ای رومز کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی ضروریات کو پورا کرنا ہے،ڈاکٹر رضوان عباس
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

Related Posts
صدر آصف علی زرداری نے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لا ...
November 15, 2026
پاکستان ریلوے نے کراچی میں 364 ایکڑ اراضی سے قبضہ واگزار کرا لیا
November 14, 2026




