Home / Politics / وزیر اعظم شہباز شریف کی سروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کی سروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد

Shahbaz Sharif

لاہور (ٹاپ اردو پوائنٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےسروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کے ان جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا جو عید کے دن بھی اپنے اہل و عیال سے دور سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *